پاکستان بھی لڑائی میں شامل‘ ایس اے اے آرسی لیڈران آج کرونا وائرس سے لڑائی کی مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گے

,

   

تاہم اسلام آباد نے واضح کردیا ہے کہ یہ بات چیت اور خصوصی تعاون وزیراعظم کی صحت کی سطح پر ہونے والا عمل ہوگا۔

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریند ر مودی کے جمعہ کے روز اس طرح کے اجلاس پر تجویز کو پاکستان کی جانب سے تسلیم کئے جانے کے بعد ایس اے اے آرسی کے لیڈران اتوار کے روز 5بجے شام کرونا وائرس پر ویڈیو کانفرنس اجلاس میں شامل ہوں گے۔

تاہم اسلام آباد نے واضح کردیا ہے کہ یہ بات چیت اور خصوصی تعاون وزیراعظم کی صحت کی سطح پر ہونے والا عمل ہوگا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی وزرات خارجہ کی ترجمان ایشا فاروقی نے کہاکہ ”ہم نے ایس اے پی ایم(اسپیشل اسٹنٹ برائے پاکستان وزیراعظم) صحت (ظفر مرزا) سے بات چیت کی ہے جو اس مسلئے پر ایس اے اے آر سی ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے لئے دستیاب رہیں گے“۔

ہفتہ کے روز ملک بھر سے دو مثبت معاملات سامنے ائے ہیں‘جس سے سرکاری اعداد وشمار 84تک پہنچ گئے‘ جس میں دو اموات شامل ہیں۔

دو نئے معاملات جئے پور اور حیدرآباد سے درج کئے گئے ہیں۔ اترپردیش کی نگرانی کرنے والے وکاسندو اگروال نے کہاکہ ایک عورت 8مارچ کے روز کینڈا سے واپسی آنے کے بعد جانچ میں مثبت پائی گئی ہے۔

مہارشٹرا میں کچھ او رمعاملات مثبت پائے گئے ہیں جس کی تصدیق وزرات صحت نے کی ہے۔ ایس اے اے آرسی ویڈیو کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت وزیراعظم مودی کریں گے۔

ہفتہ کی رات میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”صحت یاب خطہ کے لئے وقت پر کاروائی۔ کل 5بجے شام کو ایس اے اے آرسی کے ممالک اس پر کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کریں گے۔

مجھے یقین ہے کہ ہمارے ساتھ آنے سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے او رہمارے شہریوں کو اس کا فائدہ ہوگا“

دہشت گردی کے معاملے میں پاکستان کے رول پر ایس اے اے آرسی میں ہندوستان کا موقف نہایت سخت رہا ہے‘ مودی کی جمعہ کے روز پڑوسی ملک کو کی گئی پیشکش نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ساوتھ ایشیاء میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے او رمعاملات میں کمی کے پیش نظر ویڈیو کانفرنس میں مختلف امور اور اس سے درپیش چیالنجوں پر غور کیاجائے گا۔

مذکورہ جی 7لیڈران پیر کے روز ایک ویڈیوکانفرنس سمٹ کریں گے۔

YouTube video