کراچی ۔ چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیاسی مسائل ہیں، بی سی سی آئی پاکستان سے کھیلنے کیلئے اپنی حکومت سے اجازت لیتا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ ایسی صورت حال میں ہندوستان سے سیریز مشکل ہے۔وسیم خان نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ کمیٹی اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ ہفتے تک کردیا جائیگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم2021 ، پھر انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔