پاکستان سے5جولائی کو پہلی حج پرواز

   

کراچی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ شہری ہوابازی نے کراچی سے چلائی جانے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔شہر کراچی سے مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25,081 سے زائد عازمین حج کو جدہ اور مدینہ منورہ بھیجا جائے گا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کو صبح 3 بج کر 35 منٹ پر 180 عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی۔