پاکستان میں اسکولس کھولنے کا دوسرا مرحلہ موخر

   

اسلام آباد: سندھ حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے کے خدشے کے باعث اسکول کھولے جانے کا دوسرا مرحلہ موخر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق 21 ستمبر سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کے طلبہ نے اسکول جانا شروع کرنا تھاتاہم جمعہ کو کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ابھی پوری طرح سے قابو میں نہیں آیا اور مثبت کیسز میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔’بچوں کی صحت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیصلہ 28 ستمبر تک موخر کیا گیا ہے’اسکے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت کو این او سی او کے فیصلے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ’یہ دیکھیں گے کہ ایس او پیز پر کس طرح بہتر طریقے سے عمل کرایا جا سکتا ہے۔سعید غنی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں ایس او پیز کی پابندی نہ کیے جانے پر کارروائی کی جائیگی۔ ’اگر احتیاطی تدابیر پر درست عمل نہ ہو سکا تو اسکولوں کے حوالے سے دوسرے فیصلوں پر بھی نظرثانی ہوگی۔قبل ازیں وزیر تعلیم نے ایک اسکول کے دورہ کے موقع پر کہا تھا کہ اسکولوں اور کالجز میں 13 ہزار طلبہ کے ٹسٹ کروائے گئے جن میں سے 88 مثبت آئے۔ ’معاملات درست سمت میں آگے نہ بڑھے تو اسکول بند کرنے میں دیر نہیں کی جائیگی۔‘