پاکستان میں دو دہشت گرد ٹھکانوں پر ایران کا فضائی حملہ۔ رپورٹ

,

   

ایرانی میڈیا کے مطابق شہرصوبہ بلوچستان کے شہر راسک اور سیتان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کے یہ دو دہشت گرد گروپ ذمہ دار تھے۔


ایران۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایران نے اہم میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ”دو اہم ٹھکانوں“ کو ختم کردیاہے۔

نیوز ایجنسی تسنیم کی خبر ہے کہ پاکستانی سرزمین پر جیش العدل دہشت گرد گروہ کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا‘ انہوں نے مزیدکہاکہ ان ٹھکانوں کو میزائیل ڈرون حملوں کے امتزاج سے ”خاص طور پر نشانہ بنایاگیا اور کامیابی سے مسمار کردیاگیا“۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق‘اس آپریشن کا مرکزی نقطہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوہ سبز(سبز پہاڑ)کے نام سے جانا جاتا علاقہ تھا‘جسے جیش الغلم کے عسکریت پسندوں کے سب سے بڑے مرکزکے طور پرجانا جاتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہرصوبہ بلوچستان کے شہر راسک اور سیتان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کے یہ دو دہشت گرد گروپ ذمہ دار تھے‘ جس کے نتیجے میں ایرانی پولیس فورسیس کے 11جوان شہید ہوگئے ہیں