پاکستان میں ریسٹورنٹس، سینما ہالس کی 10 اگست کو کشادگی

,

   

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریستوران، کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف کوششوں کی کامیابی کے بعد پاکستان بھر میں بیوٹی سیلونز اور ریستوران دس اگست سے کھولے جا رہے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کے متعلق فیصلے کا جائزہ سات ستمبر کو لیا جائے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ شائقین کے بغیر کھیلوں کی سرگرمی کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ’سیاحت کا شعبہ آٹھ اگست سے کھولا جا رہا ہے۔‘’سیاحتی مقامات کو آٹھ سے کھول دیا جائے گا، مزارات، بزنس سینٹر، ایکسپو سینٹرز بھی 10 اگست سے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔‘رواں برس مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔تاہم اب کیسز میں کمی کے بعد بتدریج مختلف شعبوں کو کھولا جارہا ہے۔