پاکستان میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی: فواد چوہدری

   

لاہور ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تکنیکی ماہرین کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے مطابق عیدالفطر کا چاند 23 مئی کو نظر آئے گا۔اْنہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی 25 مئی کو عیدالفطر منانا چاہتی ہے۔فواہد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بارے میں کل پریس کانفرنس میں حقائق بتاؤں گا۔