پاکستان میں فرضی لائسنس والے 28 پائلٹ برطرف

   

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان نے فرضی لائسنس کی مدد سے ملک کی مختلف ایئر لائنز میں تعینات 28 پائلٹوں کو برطرف کردیا ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی صدارت ہوئے کابینہ کے اجلاس میں فرضی لائسنس کی مدد سے ایئر لائنز میں خدمات انجام دینے والے پائلٹوں کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دیگر کاروائی کے تحت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دو خواتین پائلٹوں سمیت 34 مزید پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیئے ہیں۔ معطل پائلٹوں کے لائسنس کی جانچ کے بعد کابینہ اس پر فیصلہ کرے گی۔