پاکستان میں فوجی آپریشن ،ایک فوجی اور چار دہشت گرد ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستان کی فوج نے ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں ایک آپریشن میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ مڈبھیڑ کے دوران ایک فوجی کی موت ہوگئی۔فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز آف پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک خفیہ آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔ مقابلے کے دوران ایک فوجی کی موت ہوگئی۔