پاکستان میں مشہور بلوچستانی گلوکار کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

,

   

کوٹہ۔ پاکستان میں جنگل راج کی مثال کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس کے بموجب پاکستان کے بلوچستان صوبہ میں انسانی حقوق کے جہدکار کے والد اور مشہور مقامی گلوکر کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیاہے۔

ٹربیو ن کی خبر کے مطابق بلوچ کے ایک گلوکار حنیف چامروک صوبہ کے ضلع کیچ کی تروبت شہر میں واقع اپنے مکان میں جمعرات کے روزمیوزیک کلاس لے رہے تھے اس وقت نامعلوم بندوق برداروں موٹرسیکل سوار ائے اور حنیف پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حنیف انسانی حقوق کے جہدکار طیبہ بلوچ کے والد تھے۔ کئی گولیاں لگنے کی وجہہ سے مذکورہ گلوکار کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔

انسانی حقوق کونسل بلوچستان نے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایک غیر جانبدار کمیٹی اس افسوسناک واقعہ کی جانچ کے لئے تشکیل دیں۔

ہیومن رائٹس کونسل بلوچستان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”ہماری سابق چیف پرسن طیبہ بلوچ کے والد حنیف چامروک کے بے رحمانہ قتل کی ہم سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس افسوسناک واقعہ کی جانچ کے لئے ایک غیرجانبدار کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائے۔اس گھناؤنہ جرم کے لئے خاطیو ں کو سخت سزا دی جانی چاہئے“۔