پاکستان میں نگراں وزیراعظم کیلئے آج اپوزیشن کا اجلاس

   

اسلام آباد : پاکستان میں نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کل شام 4 بجے ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو تحریری طور پر میٹنگ کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔راجہ ریاض نے کہا ہے کہ کل حکومت کی طرف سے نگراں وزیراعظم کے نام سامنے آئیں گے اور میں اپنی طرف سے بھی چند نام تجویز کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وزیراعظم کو نگراں وزیراعظم کیلئے نہ کوئی نام دیا گیا نہ مشاورت ہوئی۔