پاکستان میں پشتون جہدکار کے مضمون پر سنسر شپ

   

اسلام آباد ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی نیویارک ٹائمز کے ایک مضمون پر جس میں پاکستان کی طاقتور فوج پر تنقید کی گئی تھی اس ملک میں (اخبار کے) مقامی ناشر نے سنسر لگاتے ہوئے خالی جگہ چھوڑ دی جہاں فوج پر تنقید و سرزنش کرنا خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ سیکوریٹی فورسیس کے ہاتھوں نسلی پشتون افراد کی گمشدگی اور ماؤرائے عدلیہ قتل کے خاتمہ کیلئے تحریک چلانے والے جہدکار منظور پشتین کا مضمون تاہم آن لائن پر دستیاب رکھا گیا تھا۔ یہ مضمون ’’ فوج کہتی ہے کہ پشتون غدار ہیں۔ ہم صرف اپنے حقوق مانگتے ہیں‘‘ کی سرخی کے ساتھ شائع کیا گیا تھا جس میں وٹرنری سائنس کے اس سابق طالب علم نے تفصیلات بیان کیا تھا کہ افغان سرحد سے متصلہ غربت زدہ شمال مغربی علاقہ کو عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کی طویل لڑآئی کے دوران کس طرح الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔