پاکستان میں پہلی موت‘ اٹلی میں 345مارے‘ فرانس میں لاک ڈاؤن

,

   

ملک بھر میں کرونا 7ہزار500سے زائد جانیں لے لی ہیں‘ جبکہ متاثرین کی تعداد 1.9لاکھ ہو گئی ہے۔ ایران میں منگل کے روز135لوگوں کی جان گئی۔

لیکن وہاں پر موجود 250سے زائد ہندوستانیوں کے متاثرہونے کی جانکاری ہے مگر سرکاری ذرائع نے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی موت ہوئی ہے۔

یوروپ کے شہر اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے اندر345لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسپین میں منگل کے روز2000نئے معاملات سامنے ائے ہیں۔

فرانس میں تمام شہری 15دنوں تک گھروں میں ہی رہیں گے۔

مسلمانوں کے مقدس مقامات مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ شریف کی مسجد نبویؐ کو چھوڑ کر مملکت کے تمام مساجد میں نمازوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔