پاکستان میں پی ایس ایل ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار

   

لاہور۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ4کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹکٹ کی قیمت کم از کم 500 روپے سے 12 ہزار جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جبکہ لاہور کے3میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل4 کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔