پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 1000 ہوئی

   

اسلام آباد، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 1000 ہوچکی ہے ۔پاکستان کے جیو ٹیلی ویژن نے بتایا کہ نئے معاملے بلوچستان، سندھ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان صوبوں میں سامنے آئے ہیں۔ سندھ صدبے میں سب سے زیادہ 413 لوگ س سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ راجدھانی میں صرف 16 معاملے سامنے آئے ہیں۔ٹی وی کے مطابق کورونا وبا کے سبب پاکستان میں اب تک سات اموات ہوچکی ہیں۔ جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے ذریعہ اکھٹا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 423000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور تقریباً 19000 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے ۔