پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کا آغاز

   

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی ممکنہ ویکسین کین سینو کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس ویکیسن کے تیسرے کلینکل ٹرائل کے آغاز کیا گیا جسے نوول کورونا وائرس کے لیے چین کے کین سینو بائیولوجکس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔این سی او سی کے بیان میں کین سینو ویکسین کا پہلا اور دوسرا ٹرائل چین میں ہوا تھا جبکہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اور کین سینو کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو تیسرے مرحلے کا ٹرائل کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں کووڈ 19 ویکسین کے لیے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ہے اور اس ٹرائل میں 7 ممالک میں 40 ہزار لوگ حصہ لیں گے، جس میں 8 سے 10 ہزار تک پاکستانی ہوں گے۔