پاکستان میں کووڈ۔19 ڈرگ بنانے کی سعی

,

   

اسلام آباد ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان عنقریب اینٹی وائرل ڈرگ
remdesivir
کی تیاری شروع کرے گا جس سے کورونا وائرس کے علاج میں بڑی مدد ملنے کی امید ہے ۔ ملک کے اعلیٰ عہدیدار اور فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیف ایکزیکٹیو عثمان خالد وحید نے آج یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تیاری چند ہفتوں میں شروع ہوجانا چاہئیے ۔ فیروز سنس لیباریٹریز لمیٹیڈ کے چیف ایکزیکٹیوز وحید نے بتایا کہ اس ڈرگ کی تیاری یہی کمپنی کرے گی ۔ انہوں نے پاکستان کے بلحاظ عہدہ وزیر صحت ظفر مرزا کے ساتھ نیوز کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ پاکستان دنیا کے ابتدائی تین ملکوں میں ہوجائے گا جہاں یہ نہ صرف تیار کی جائے گی بلکہ اسے دنیا بھر میں برآمد بھی کیا جائے گا ۔ اسے 127 ملکوں کو ایکسپورٹ کیا جائے گا ۔