پاکستان میں 105سالہ شخص کرونا وائرس کے مرض سے صحت یاب

,

   

اسلام آباد۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مرض کا شکار 105سالہ شخص علاج سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے

جنگی تجربہ کار
فاضل رؤف جو پاکستان فوج میں خدمات انجام دئے ہیں کو جنگی تجربہ بھی ہے‘ زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق جانچ میں انہیں مثبت پائے جانے کے بعد سے اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیاتھا۔

جمعرات کے روز دوبارہ رؤف کی جانچ کی گئی اور رپورٹ میں انہیں منفی پایاگیا

حالات میں استحکام
جمعہ کے روزانہیں ان کے گھر منتقل کردیاگیا اور ان کی حالت اب کافی مستحکم بتائی جارہی ہے۔

پاکستان ہلت منسٹری کے مطابق کویڈ نے بڑھتے معاملات کے بعد جملہ تعداد 221896تک پہنچ گئی ہے جس میں 4551اموات اور113623لوگ صحت یاب ہوئے ہیں