پاکستان نے طالبان کے جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

   

اسلام آباد 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے تین دنوں کی جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔پاکستان کے وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک عیدالفطر کے موقع پر طالبان اور افغانستان حکومت کی جانب سے تین دنوں کی جنگ بندی کے اعلان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔محترمہ فاروقی نے ٹویٹ کیا،افغانستان کے اپنے بھائیوں – بہنوں کو عید کی مبارکباد دے کر ہم پرامن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے دعا کرتے ہیں۔