پاکستان نے کرتارپور کا ویزا صحافیوں کو نہیں دیا

   

اسلام آباد۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج اظہار مایوسی کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستانی صحافیوں کو دونوں ممالک کے اجلاس کی جو کرتار پور راہداری کے مسئلہ پر منعقد ہوا تھا، کورنگ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ ملاقات ہندوستان کی سرزمین پر واگھا سرحد پر جمعرات کے دن منعقد ہونے والی ہے۔ اس لئے اس کے ردعمل کے طور پر پاکستان نے بھی صحافیوں کو کرتار پور راہداری کیلئے ویزا جاری نہیں کیا۔

جنوبی اور مشرقی سرحدات پر پاکستان کو چیلنجوں کا سامنا
اسلام آباد۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو چیلنج بھری صورتِ حال مغربی سرحدوں پر جو افغانستان سے متصل ہیں اور مشرقی سرحدوں پر جو ہندوستان سے متصل ہیں، سامنا ہے، وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے آج تاجر برادری کے قائدین کی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں اس کا انکشاف کیا جبکہ پاکستان کی نقد رقم کی قلت سے پریشان معیشت کیلئے تاجر برادری کی انتہائی اہمیت ہے۔ ہندوستان کیساتھ تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہندوستان کی طرف برسراقتدار آنے کے بعد دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔