پاکستان کا دورہ ہونا چاہئے:لاسن

   

سڈنی۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر جیف لاسن کا ماننا ہے کہ مارچ میں سینئر مینز ٹیم کا دورہ پاکستان اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ سیریز کے نتائج کے پرواہ کئے بغیر وہاں جا کرکھیلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیائی کرکٹرز اگر پاکستان کا دورہ کریں گے تو ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔یہ دورہ جس میں تین ٹسٹ، تین ونڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل ہے، 3 مارچ سے شروع ہونے والا ہے اور یہ 24 سال بعد آسٹریلیا کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 1998 کے بعد سے آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور آخری مرتبہ مارک ٹیلر نے پشاور میں 334 رنز کی یادر گار اننگز کھیلی تھی ۔ اس مرتبہ بھی پاکستانی شائقین کثیر تعداد میں میدان میں مہمان کھلاڑیوں کے مظاہروں کی ستائش کریں گے۔