پاکستان کا سفر ‘ تلگو یوٹیوبر سنی یادو گرفتار

   

حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) سوریہ پیٹ کے یو ٹیوبر بھیاسنی یادو کو این آئی اے نے پاکستان کا سفر کرنے پر چینائی ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا ۔ دو ماہ قبل یوٹیوبر نے موٹر سائیکل پر پاکستان کا سفر کیا تھا ۔ این آئی اے تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یو ٹیوبر مشتبہ سرگرمیوں میں مصروف ہے یا حساس معلومات فراہم کر رہا ہے ۔ ڈیجیٹل آلات کو فارنسک تجزیہ کیلئے قبضے میں لیا گیا ۔ یادو کے خلاف کئی معاملات درج ہیں اور اس کی تلاش کیلئے لک آوٹ نوٹس بھی جاری کی گئی تھی۔ ش