پاکستان کشمیر میں امن بگاڑنے کوشاں : منوج سنہا

   

جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پاکستان کو ایک “ناکام ریاست” قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ملک میں جاری سنگین داخلی بحرانوں سے تو نمٹنے سے قاصر ہے ، لیکن وہ پھر بھی دہشت گردوں کو بھیج کر جموں و کشمیر میں معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ۔ٓان باتوں کا اظہار موصوف نے بدرواہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔