پاکستان کشمیر کے تعلق سے پروپگنڈے میں مصروف

   

نئی دہلی: کشمیر کو ہر محاذ پر بین الاقوامی مسئلہ بنانے کی ہر کوشش میں منہ کی کھانے والا پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کیلئے ہندوستان کے خلاف مسلسل پروپگنڈہ میں مصروف ہے ۔ ذرائع دفاع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے شروع کئے گئے نئے شگوفے میں پاکستان اور مختلف ممالک میں واقع اس کے سفارت خانے مبینہ ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کے نام پر ہندوستان کے خلاف پروپگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔