پاکستان :کورونا سے مزید 93 افراد جاں بحق، 4 ہزار712 اموات

,

   

ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب، 2419 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 712 ہو گئی اور 2لاکھ 28 ہزار 274 افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 93 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے اور3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار736 مریض کورونا شفا یاب ہوئے اور 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، 2419 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار 721 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 80 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717، اسلام آباد میں 13 ہزار 292، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 536 ہو گئی۔کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 34، بلوچستان میں 122، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 130، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 2، پنجاب میں ایک ہزار 844 اور سندھ میں ایک ہزار 459 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔