پاکستان کو ایودھیا تنازعہ کے فیصلے پر اعتراض

   

اسلام آباد9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے ایودھیا مسئلہ پر سپریم کورٹ کے کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے دن ہی فیصلہ سنانے پر اعتراض کیا ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس دیرینہ مسئلہ کے آج فیصلے کے سلسلے میں سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے سے ہی متاثرمسلم برادری پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔ مسٹر قریشی نے کہا کہ فیصلے کی تفصیلات کو مطالعہ کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ سرکاری طور سے بیان جاری کرے گا۔انہوں نے حالانکہ آج کے دن کے فیصلے کے اعلان پر سوال قائم کیا۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ سپریم کورٹ نے لمبے عرصے کے بعد آج فیصلہ سنایا۔ ہندوستانی عدالت نے آج ہی کیوں فیصلہ سنایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے دن فیصلے سے پہلے سے متاثر برادری پر دباومیں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کے تحت نفرت کی بیج بورہی ہے ۔حقوق انسانی کی وزیر شیریں مزاری نے بھی فیصلے کے وقت پر سوال کیا ہے ۔