پاکستان کو ملنے والی عالمی مقبولیت تشویشناک

   

پہلگام دہشت گردوں کو پناہ دینے والا ملک پاکستان2008 کے ممبئی حملوں کے بعد تنہا ہوگیا تھا :جے رام رمیش

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے ایک سال قبل جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے بے گناہ شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اس حملے کے گناہگاروں کو پناہ دینے والے پاکستان کو آج جو عالمی سطح پر مقبولیت مل رہی ہے ،جو تشویشناک ہے اور یہ واضح طور پر ہماری حکومت کی سفارتی ناکامی ہے ۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ آج 22 اپریل کا دن ہر ہندستانی کے لیے دکھ اور تکلیف کا دن ہے ۔ ٹھیک ایک سال پہلے پہلگام میں پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم اس بہادر مقامی گھوڑے والے کو بھی یاد کرتے ہیں جس نے ایک سیاح کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان دے دی۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے تسلیم کیا تھا کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس اعتراف پر کیا کارروائی کی گئی۔ حالانکہ کچھ مہینوں بعد حملہ آوروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا تھا۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو گیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “یہ وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں کی ناکامی اور ان کے خود نمائی والے سفارتی انداز کو ظاہر کرتا ہے قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال آج ہی کے دن پہلگام کی بیسرن وادی میں پاکستان کے حمایت یافتہ ‘دی ریزسٹنس فرنٹ’ کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 26 بے گناہ سیاح مارے گئے تھے اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ اس حملے میں دہشت گردوں نے اے کے -47 اور ایم-4 کاربائن سے نہتے سیاحوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کا ہندستان نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت بھرپور جواب دیا تھا۔