پاکستان کو 3.7 بلین ڈالر قرض مطلوب کورونا وائرس کے متاثرین 1200 ہوگئے

   

اسلام آباد ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے تین اداروں سے 3.7 بلین ڈالر کا اضافی قرض طلب کیا ہے تاکہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے پیدا شدہ معاشی بحران سے نمٹا جاسکے ۔ مشیر فینانس برائے وزیراعظم عبدالحفیظ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آئی ایم ایف سے 1.4 بلین ڈالر کے علاوہ ورلڈ بینک سے ایک بلین اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 1.25 بلین ڈالر کا اضافی لون ملک کو حاصل ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے قبل ازیں 1.2 ٹریلین روپئے کے معاشی ریلیف پیکیج کااعلان کیا ہے۔