پاکستان کی جانب سے افغانی لیڈر پر حملے کی مذمت

   

اسلام آباد، 29جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے اسسٹنٹ امراللہ صالح کے انتخابی دفتر پر ہوئے حملے کی مذمت کی۔یہ حملہ 28ستمبر کو افغانستا ن میں صدر کے عہدہ کے انتخابات کے لئے 60دن کی انتخابی مہم کی شروعات پر ہوا۔افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ میار کے مطابق حملے میں ایک شخص کی موت اور 13دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس حملے میں مسٹر صالح بال بال بچ گئے او ر انہیں محفوظ مقام پر بھیج دیا گیا ہے ۔ حالانکہ سوشل میڈیا میں ان کے دائیں ہاتھ میں ہلکی چوٹ نظر آرہی ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان امر اللہ صالح کے دفتر پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتا ہے ۔ وہ افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے صدر اور نائب صدر کے عہدہ کے لئے انتخابی میدان میں ہیں۔مسٹر فیصل نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی مکمل طورپر حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جامع افغان قیادت والی اور افغانستان کی اپنے عمل کے ذریعہ ملک میں مکمل امن بحال کرنے کی کوششوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔