پاکستان کی عدالت نے القاعدہ لیڈر کی موت کی سزا کو پلٹ دیا

   

کراچی ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے آج برطانیہ میں پیدا ہوئے القاعدہ کے لیڈر احمد عمر سعید شیخ کی موت کی سزا کو پلٹ دیا۔ القاعدہ کے لیڈر کو امریکی صحافی ڈانیل پرل کے اغواء اور قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ 38 سالہ ڈانیل پرل وال اسٹریٹ جنرل کیلئے جنوب ایشیاء میں بیورو چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا اس وقت اغواء کر کے سر قلم کردیا گیا جب وہ پاکستان میں آئی ایس آئی اور القاعدہ کے درمیان مبینہ روابط پر تحقیقاتی رپورٹنگ کی تیاری کر رہے تھے۔ احمد عمر سعید شیخ کو ڈانیل پرل کے اغواء اور قتل کا ماسٹر مائینڈ بتایا جاتا ہے جس کو فروری 2002 ء میں لاہور سے گرفتار کیا گیاتھا اور انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عمر سعید شیخ کے وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔