پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی49ویں برسی

   

فیصل آباد: پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی49ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گا۔ یوب خان14مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیں۔ انہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے۔ سال1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا بعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ 1958سے لے کر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے وہ 19 اپریل 1974 ء کو 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔