پاکستان کے 23سالہ ضیا رشید ایک ٹاؤر نما شخصیت ہیں‘ حقیقت میں ان وہ اٹھ فٹ قد کے حامل ہیں۔حالانکہ وہ لوگوں میں کافی مقبول ہیں مگر لوگ ان کے ساتھ سیلفی لینے کی بات سے پرہیز کرتے ہیں‘ رشید کا قد اب ان کے دلہن کی تلاش میں مشکلات کھڑا کررہا ہے۔
ملتان۔پاکستان کے سب سے دراز قد شخص کو بل دلہن نہیں مل رہی ہے۔ راشید جس کا تعلق پاکستان کے پنجاب صوبہ کے ملتان سے ہے اگر محض تین انچ لمبی ہوجاتی ہیں دنیا کے سب سے دراز قد آدمی کے ریکارڈ و ہ توڑ دیں گے۔
موجودہ دراز قد شخص ترکی کے ایک کسان سلطان کوسین ہیں جس کا قد8فٹ2.82انچ لمبے ہیں۔راشید نے کہاکہ ’’ اب تک مجھے اپنے ہمسفر نہیں ملا ہے۔ میرے مقابلے کے قد کی کوئی اب تک ملی نہیں۔ اب یہ ممکن ہوگیا ہے۔ میرے گھر والوں کوبھی ہمارے لئے لڑکی تلاش کرنے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
ان لوگوں نے کئی خاندانوں میں میرا رشتہ بھیجا مگر کسی نے بھی دلچسپی نہیں دیکھائی۔
اب میں نے شادی کے لئے سونچنا بند کردیاہے‘‘۔ جس طرح شادی کے لئے راشید کو لڑکی نہیں مل رہی ہے ٹھیک اسی طرح تیار ملبوسات کی خریدی میں بھی رشید کو مشکلات پیش آرہی ہیں‘ انہیں اپنے سائز کے مطابق کپڑے سلانے پڑتے ہیں ‘ وہیں ان کے جوتے کراچی سے منگائے جاتے ہیں ۔
مگر پبلک ٹرانسپورٹ ان کی پریشانی کاسبب بنا ہوا ہے۔ راشید نے کہاکہ ’’ میرے لئے سب سے مشکل پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا ہے ۔
میں اس کی سیٹوں پر بیٹھ نہیں سکتا کیونکہ میرے پیر اتنے کم جگہ میں نہیںآتے ‘‘۔دس سا ل کی عمر تک راشید عام بچوں کی طرح ہی تھا ۔
اپنے انکشاف میں راشید نے کہاکہ دس سال کی عمر کے بعد ‘ میرے قد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا۔ میرے پورا جسم کمزور پڑگیا۔ ڈاکٹرس نے کمزور کی وجہہ کیلشیم کی کمی بتائی او رمشورہ دیاکہ کیلشیم پیدا ہونے والی چیزوں کا استعمال کریں۔
مگر اندرون ایک سال میں خاندان کے سب سے دراز قد آدمی بن گیا‘‘۔ان کی غیر معمولی لمبے قد کی وجہہ سے وہ کہیں ملازمت کرنے سے قاصر رہا ہے اور اب انہیں امید پیدا ہورہی ہے کہ حکومت ان کی طرف توجہہ دی گئی او ران کی منفرد قد وخال کی وجہہ سے انہیں ملازمت کی پیشکش کرے گی۔
اچھی بات یہ رہی ہے کہ انہیں قد کی وجہہ سے کافی مقبولیت ملی ہے اور کئی خانگی تقاریب میں دبئی او رسعودی عربیہ او رحالیہ دنوں میں زمبابوے بھی انہیں مدعو کیاگیاتھا۔
راشید نے کہاکہ ’’ تمام خامیوں کے باوجود ‘ مجھے اپنے قد پر فخر ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں دوسروں سے منفرد ہوں۔مجھے اس وقت کافی مسرت محسوس ہوتی ہے جب لوگ میرے پاس آتے ہیں مجھ سے بات کرتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔مجھے لوگوں سے والہانہ محبت ملتی ہے جو میرے فخر کی بات ہے‘‘