پاکستان کے سوراب میں زلزلے کے جھٹکے

   

اسلام آباد: پاکستان کے سوراب علاقے میں چہارشنبہ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ سوراب سے جنوب۔ مغرب میں 62 کلومیٹرکی دوری پر مقامی وقت کے مطابق رات دس بجکر 40 منٹ پر آیا ۔ سینٹر نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز27.9781 ڈگری شمالی عرض بلد اور 65.9996 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے 10.96 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔