پاکستان : یوم آزادی تقریبات کے دوران 2 ہلاک، 85زخمی

   

اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں پیر کو 77 ویں یوم آزادی منانے کے دوران رہائشیوں کی طرف سے کی گئی گولی باری کے الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک اور 85 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس اور ہاسپٹل انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔ کراچی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اس وقت گولی لگی جب وہ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی، جب کہ مرد کو اس وقت گولی لگی جب وہ اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا۔ زخمیوں کا علاج شہر کے تین بڑے ہاسپٹلوں میں کیا جا رہا ہے اور سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے شہر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی ہے اور عوام کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے حکم عدولی کی تو نتائج بھگتنے ہوں گے ۔کراچی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سید حسنین حیدر نے یوم آزادی سے ایک روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ون وہیلر گاڑی چلانے ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی دستہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
لیکن 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔