پاک۔ سعودی حج 2024ء معاہدہ کو قطعیت

   

اسلام آباد؍ ریاض: پاکستان کے نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2024 کیلئے معاہدہ پر دستخط کرلے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور اور سعودی حج حکام کے درمیان ابھی مزید کئی انتظامی اور کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ تاہم پاکستان سے رواں سال عازمین حج کی تعداد 179210 کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد ہفتے کو سعودی عرب میں ہیں اور حج کے سلسلے میں سالانہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کی یہاں جدہ میں کئی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔179210 کے تعداد میں ملنے والے حج کوٹے کو 89000 عازمین حج حکومتی سکیم کے تحت حج کریں گے جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے توسط سے ادائیگی حج کی سعادت پائیں گے