پبس پر چھاپے ، 50افراد منشیات کے استعمال کا انکشاف

   

حیدرآباد 18 اگست (یو این آئی) شہر کے بعض پبس پرکل شب پولیس نے چھاپے مارے جس میں 50افراد کے منشیات کے استعمال کا پتہ چلا۔پولیس نے جوبلی ہلزکے ان پبس پر کارروائی کی ۔ حیدرآباد اور رنگا ریڈی کی 12 ٹیموں نے اس میں حصہ لیا۔ مشتبہ افراد کے موقع پر ہی ڈرگ ٹسٹنگ کٹس سے معائنے کیے گئے جس پر پتہ چلا کہ 50 افراد نے منشیات لی ہیں۔پولیس نے کہا کہ ڈرگ فری حیدرآباد ڈرائیو کے تحت ایسی مزید تلاشی لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبس میں گاہکوں کو مکمل جانچ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے اور اگر پب کا عملہ منشیات سے متعلق جرائم کا مرتکب پایا گیا تو پب کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا۔