پدما ایوارڈ یافتگان کیلئے ریاستی حکومت کے انعام

   

25 لاکھ روپئے نقد کے علاوہ 25 ہزار روپئے ماہانہ وظیفہ
حیدرآباد۔4فروری(سیاست نیوز) ریاستی حکومت پدما ایوراڈ یافتگان کو 25 لاکھ روپئے نقد انعام کے علاوہ انہیں ماہانہ 25000 روپئے وظیفہ مقرر کرنے کے اقدامات کرے گی۔چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی نے ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ پدما ایوارڈ یافتگان کی تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہو ںنے بتایا کہ یہ ایک غیر سیاسی تقریب ہے اور تلگو عوام وہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں ہوں وہ سب ہمارے اپنے ہیں اور ان کو پدما ایوارڈ حاصل ہونا ریاست کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پدما ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں 25لاکھ روپئے نقد انعام دیا جائے گا اور ان میں موجود شعراء و ادیبوں کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔شلپا کلا ویدیکا میں منعقد کی گئی اس تقریب میں سابق صدر جمہوریہ مسٹر وینکیا نائیڈو‘ فلم اداکار چرنجیوی کے علاوہ دیگر پدما ایوارڈ یافتگان موجود تھے ۔چیف منسٹر نے کہا کہ سابق صدرجمہوریہ مسٹر وینکیا نائیڈو کو مرکزی حکومت کی جانب سے پدما وبھوشن ایوارڈ کا اعلان کیاگیا ہے جو کہ قابل قدر ہے۔انہو ںنے مسٹر وینکیا نائیڈو سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی صدر جمہوریہ کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔3