پراتیک ببر کی سانیہ ساگر سے لکھنؤ میں شادی

   

بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار اور اداکار سے سیاستداں بنے راج ببر کے فرزند پرتیک ببر نے نئے سال کی شروعات میں اپنی شادی کا اعلان کردیا ہے۔ وہ اسی ماہ اپنی گرل فرینڈ سانیہ ساگر سے شادی کئے ہیں۔ پچھلے سال پراتیک ببر اور سانیہ ساگر کی سگائی کی خبروں نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔ ان دونوں نے پچھلے سال جنوری میں سگائی کی تھی۔ پراتیک ببر 22 اور 23 جنوری کو سانیہ ساگر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں نے لکھنؤ میں شادی کی اور ممبئی میں استقبالیہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ سانیہ اور پراتیک ایک دوسرے کو پچھلے 8 سالوں سے جانتے ہیں حالانکہ یہ دونوں سال 2017 سے ریلیشن شپ میں ہیں۔اس طرح 2019 فلمی شادیوں کے جوڑوں کا سال دکھائی دیتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اور بھی کئی فلمی ستاروں کی شادیوں کی توقع ہے۔ ویسے پچھلا سال دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ، کپل شرما، گنی چترتھ، سونم کپور سنجے آہوجا کی شادیاں سرخیوں میں رہیں۔