پرانے شہر حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنی فیملی پر چلائی گولیاں

,

   

حیدرآباد۔ پیر کی رات کالا پتھر پولیس اسٹیشن حدود میں گھریلو نوک جھونک کے بعد بتایاجارہا ہے کہ ایک شخص نے اپنے ہی گھر والوں پر گولیاں چلادیں۔

سید حبیب ہاشمی جو اپنے پاس لائنس یافتہ ہتھیار رکھتا ہے کہ اپنی بیوی اور بچوں پر.22کی لائنس یافتہ ریوالور سے گولیاں چلادیں جس کی وجہہ سے علاقے میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

تاہم بال نگر علاقے میں گھر والوں کو تو کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ اس کے گھر کی دیوار پر گولیاں جاکر لگیں۔

مقامی لوگوں کے بموجب ہاشمی نے ہوا میں تین روانڈ فائیرنگ کی۔ جانکاری ملنے کے بعد کالاپتھر پولیس کی ٹیٹ موقع پر پہنچے اور ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

کالاپتھر پولیس اسٹیشن انسپکٹر ایس سدرشن نے کہاکہ ”اس شخص کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 307اور آرمس ایک کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔ سال2000کے ہاس آرمس لائسنس اس شخص کے پاس موجود ہے“۔


مزیدتفصیلات کا انتظار ہے