ویسے تو پرانے شہر کئی وجوہات کی بناء پر بدنام کیاجاتا رہا ہے‘ کہیں بلیک لسٹ علاقے کے نام سے محلے موسوم ہیں تو کہیں غنڈہ عناصر کے اڈوں کا نام دیاجاتا ہے‘
حکومت اورسرکاری اداروں کی جانب سے کبھی پرانے شہر کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے کام نہیں کئے گئے ہیں۔
پرانے شہر میں غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں پر شکنجہ کسنے اور انہیں غیر سماجی سرگرمیوں سے باز رکھنے کے بعد سٹی پولیس نے پرانے شہر سے 31غیر سماجی عناصر کی روڈی شیٹ بند کی ہے۔
پیش ہے اس ضمن میں سیاست ڈاٹ کام کی یہ خصوصی رپورٹ