حیدرآباد۔ 28فروری ( سیاست نیوز )تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور ریاست کے دیگر شہری بلدیاتی اداروں میں پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم کے احکامات جاری کیے ہیں۔ احکامات کے مطابق، حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے جمع شدہ بقایا جات پر لگنے والے سود پر 90 فیصد کی چھوٹ کی پیشکش کی ہے، بشرطیکہ ٹیکس دہندہ اصل رقم کے ساتھ مالی سال/23 2022 تک ایک ہی وقت میں بقیہ 10فیصد سود کو ادا کر دے۔ یہ پیشکش GHMC اور دیگر مجالس مقامی کے حدود میں موجود نجی اور سرکاری جائیدادوں پر لاگو ہے۔