پرباگ راج (الہ آباد) کی ایک مسجد میں پہلی نماز تراویح کا منظر

   

فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ
نئی دہلی: فضائیہ کا ہلکا لڑاکا طیارہ تیجس منگل کو جیسلمیر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ بروقت بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ جیسلمیر میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ ترجمان نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
سکم کے دورجی سیرنگ لیپچا کی راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف برداری
نئی دہلی: نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سکم سے نو منتخب دورجی سیرنگ لیپچا کو منگل کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا ۔ مسٹر دھنکھڑ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جاری پیغام میں یہ معلومات دی۔ مسٹر لیپچا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی اسپیکر کے دفتر میں حلف لیا۔ انہوں نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
اس موقع پر مسٹر لیپچا کے اہل خانہ اور دیگر معززین موجود تھے ۔ مسٹر لیپچا سکم سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔