پربھاس کی اگلی فلم دی راجہ صاحب کا پوسٹر جاری

   

حیدرآباد :کالکی 2898 کے بعد پربھاس کی اگلی فلم راجہ صاحب ہونے جا رہی ہے۔ باہوبلی اسٹار کی تازہ ترین فلم سالار نے عالمی باکس آفس پر600 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے اور اس فلم نے پربھاس کے ڈوبتے کرئیر کو ایک نئی امید دی ہے ۔دی راجہ صاحب کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا گیا ہے، اور یہ مداحوں کو ان کی کچھ پرانی فلموں کی یاد دلاتا ہے۔ سالار یا ساہو جیسی فلموں کے منظر نامے سے مختلف انداز میں انہیں پیش کیا جارا ہے ۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے ایکشن فلمیں کی ہیں اور اب انہیں وقفے کی ضرورت ہے۔ راجہ صاحب کا بجٹ درمیانے درجے کا ہے اور پربھاس نے مبینہ طور پر فلم کے مطابق اپنی فیس ہم آہنگ بھی کی ہے۔ مکر سنکرانتی اور پونگل کے موقع پر فلم بنانے والوں نے اس رنگین پوسٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ یہ فلم 2025 میں کسی بھی وقت ریلیز ہوسکتی ہے۔ دی راجہ صاحب کے فرسٹ لک پوسٹر پر مداحوں کا ردعمل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بناہوا ہے۔ پربھاس تصویر میں باہوبلی، ساہو اور سالار میں اپنے بلک اپ اوتاروں سے بالکل مختلف نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹر میں وہ اپنی لنگی اٹھاتے ہوئے، تھوڑا سا پون کلیان اور چرنجیوی کی بھی یاد دلارہے ہیں۔