پربھنی میں فرقہ وارانہ جھڑپ

   

ممبئی ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع پربھنی میں لڑکی کو چھیڑنے کا واقعہ فرقہ وارانہ جھڑپ کا موجب بن گیا، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ پولیس نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ضلع کے پالم ٹاؤن میں صورتحال کشیدہ مگر قابو میں ہے۔ ایک لڑکی کو گزشتہ شام ٹاؤن کے بعض نوجوانوں نے تنگ کیا، جس پر دو برادریوں کے درمیان جھڑپیں پیش آئیں۔