پرتعیش جیل جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں

   

ناروے/اوسٹ فولڈ:جیل کا نام سن کر ذہن میں جو خیال آتا ہے وہ تنگ و تاریک کمروں اور اس میں موجود قیدیوں کا ہوتا ہے۔مگر تصور کریں ایسی جیل کا جہاں فائیو اسٹار ہوٹل جیسے کمرے موجود ہیں جن میں فلیٹ اسکرین ٹی وی، باتھ روم اور کچن سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔جی ہاں واقعی یہ کوئی ریزورٹ یا تفریح گاہ نہیں بلکہ یورپی ملک ناروے کی ہالڈن نامی جیل ہے جہاں مجرموں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔اس جیل میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کو پرتعیش کمروں میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ سپر مارکیٹ، جم اور جدید ترین ریکارڈنگ اسٹوڈیو جیسی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔یہاں تک کہ ان قیدیوں کو ہر ہفتے کے اختتام پر اپنے خاندان کے ساتھ ایک خصوصی فیملی لاج میں رہنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔