میڈرڈ: پرتگال کی صدر مارسیلو ربیلو ڈسوزا کے کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر جاری پوسٹ کے مطابق گزشتہ دو دن میں ڈیسوزا کی دو بار جانچ کی گئی اور دونوں مرتبہ ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی لیکن دیگر پی سی آر ٹسٹ میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ ان میں اگرچہ اس کی علامات نظر نہیں آرہی ہیں۔اطلاع کے مطابق آنے والے دنوں میں صدر کے سبھی مقررہ پروگرام منسوخ کردیئے گئے ہیں۔