پردیش الیکشن کمیٹی کا کل حیدرآباد میں اجلاس

   

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کیلئے پردیش الیکشن کمیٹی کا اجلاس 6 فروری کو طلب کیا گیا ۔ لوک سبھا انتخابات کے جلد انعقاد کی اطلاعات پر اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی صدارت کریں گے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی، اے آئی سی سی اسکریننگ کمیٹی صدرنشین ہریش چودھری، اسکریننگ کمیٹی کے ارکان جگدیش میوانی، وشواجیت کدم، کانگریس انچارج سکریٹریز اور الیکشن کمیٹی ارکان شرکت کریں گے۔ ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ کے مطابق لوک سبھا امیدواروں کے انتخاب کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کیلئے تلنگانہ میں لوک سبھا چناؤ اہم ہیں۔ 17 حلقوں کیلئے 306 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔1