پردیش کانگریس عاملہ کی جانب سے ریونت ریڈی کو تہنیت

   

8 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی کیلئے چیف منسٹر کی انتھک مساعی پر مبارکباد

حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ کے قائدین نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ قائدین نے کہا کہ گذشتہ تین لوک سبھا انتخابات کا تقابل کریں تو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس کو 8 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس کی حیثیت سے ریونت ریڈی کی انتھک مساعی کے نتیجہ میں 8 نشستیں کانگریس کو حاصل ہوئی ہیں۔ چیف منسٹر کو تہنیت پیش کرنے والوں میں پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ، حکومت کے مشیر وی نریندر ریڈی، ایچ وینو گوپال، رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملو روی، صدر ضلع کانگریس خیریت آباد روہن ریڈی، فہیم قریشی، ٹی انیل اور دوسرے شامل تھے۔1