پردیش کانگریس کی عاملہ سے کونڈہ سریکھا مستعفی

   


حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ اور عہدیداروں کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس قائدین کی ناراضگیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ورنگل سے تعلق رکھنے والی کونڈہ سریکھا نے پردیش کانگریس کمیٹی کی تشکیل پر ناراضگی جتاتے ہوئے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو کھلا مکتوب روانہ کیا۔ کونڈہ سریکھا کو پارٹی کی عاملہ میں شامل کیاگیا اور انہوں نے اظہار ناراضگی کے طور پر عاملہ سے استعفی کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولٹیکل افیرس کمیٹی میں نہ صرف ان کا نام شامل نہیں ہے بلکہ ورنگل سے تعلق رکھنے والے کسی بھی قائد کو جگہ نہیں دی گئی جو ان کیلئے تکلیف دہ امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹیکل افیرس کمیٹی میں ان سے جونیر قائدین کو موقع دیا گیا جبکہ مجھے صرف پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ میں بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے۔ر