وزیر اعظم کے خلاف غیر مہذب زبان، بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کی تنقید
حیدرآباد۔/16 فروری، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے الزام عائد کیا کہ آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے چیف منسٹر کے سی آر نے پرشانت کشور کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور کی صلاح پر کے سی آر نے بی جے پی کیخلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ بی جے پی اور نریندر مودی کیخلاف مہم کے سی آر کیلئے فائدہ سے زیادہ نقصاندہ ثابت ہوگی۔ تلنگانہ کے عوام کے سی آر کے مخالف مودی بیانات پر ہنس رہے ہیں۔ چیف منسٹر بھلے ہی ماہرین کی خدمات حاصل کریں لیکن عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ کرلیا ہے۔ گذشتہ 8 برسوں میں کے سی آر حکمرانی سے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔ ریاستی وزراء اور عوامی نمائندے کے سی آر کے غلاموں کی طرح کام کررہے ہیں۔ کابینہ میں کسی بھی وزیر کو اظہار خیال کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک دلت کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے دلتوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ راجندر نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ کی تہذیب سے واقف نہیں اور وہ وزیر اعظم کیخلاف غیر مہذب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔ر